- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
کراچی: پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کو ہم سے بچھڑے ایک سال گزر گیا۔
دنیا بھرمیں بے انتہا شہرت سمیٹنے والے معروف قوال امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو معروف قوال غلام فرید صابری کے گھر میں آنکھ کھولی، انہیں قوالی کے اسرارورموز اپنے والد سے ورثے میں ملے، فن قوالی کی ابتدائی تربیت انہوں نے اپنے والد اور بڑے بھائی عظمت صابری سے حاصل کی اور پھر قوالی کو دنیا بھر میں اس انداز میں پیش کیا جس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔
انہوں نے بھارت ،نیپال، امریکا، لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں اپنے فن کا جادو جگایا، والد کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے والد اور چاچا کی مقبول قوالی ’تاجدار حرم‘ کو نئے انداز میں پیش کیا جسے دنیا بھر میں بےحد پسند کیا گیا ۔
امجد صابری کو گزشتہ برس 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر چند نا معلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاکرشہید ہوگئے۔
ان کی شہادت نے پورے پاکستان اور ان کے چاہنے والوں کو صدمے میں مبتلا کردیا تھاایک سال گزرنے کے باوجود لوگ امجد صابری کو بھلا نہیں پائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔