- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
جے آئی ٹی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے دن ہی جے آئی ٹی پر تحفظات کر اظہار کردیا تھا اور آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ اس کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں شریف خاندان کی جمع کرائی گئی دستاویزات تصدیق شدہ ہیں جب کہ جےآئی ٹی نے غیر تصدیق شدہ دستاویزات پیش کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اب غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی گواہی کون دے گا۔ جےآئی ٹی ابھی تک کس آئین و قانون تحت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو جو اختیارات دیئے تھے اس پر کہاں کہاں تجاوز ہوا ہمیں اس کا جواب چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جےآئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے دن سے ہی جے آئی ٹی پر تحفظات تھے اور آج بھی اس پر قائم ہیں، جےآئی ٹی رپورٹ کی زبان سے پتا چلتا ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہے اور رپورٹ میں نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا اور نا ہی وزیراعظم اوران کے خاندانی کاروبار کے ساتھ کرپشن کا کوئی کیس جوڑا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 سپریم کورٹ سے بھی چھپائی جارہی ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ اسے بھی منظر عام پر لایا جائے یہ رپورٹ حتمی فیصلہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جے آئی ٹی کی فائنڈنگز کے پابند نہیں، سپریم کورٹ
وزیرمملکت نے کہا کہ سیاسی مخالفین سازشی ٹولے کے ساتھ مل کر منتخب وزیراعظم کے استعفیٰ کی پیس بنارہے ہیں اور ایسے وزیراعظم پر انگلی اٹھا رہے ہیں جس نے اپنی 3 نسلوں کا حساب دیا، حیرت انگیز امر یہ ہے کہ سپریم کورٹ پر گندے کپڑے ٹانگنے والے شخص جس نے خیبرپختون خوا میں نیب کو تالا لگایا، اداروں کو گالیاں دیں اور خود 3 عدالتوں سے مفرور ہے وہ آئین اورقانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے ایک اشتہاری پاکستانی عوام کے حقوق کی باتیں کررہا ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح وزیراعظم اس بار بھی عدالتوں سے سرخرو ہوں گے اور سازشی عناصرکو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔