نئی مانیٹری پالیسی ؛ شرح سود 5.75 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جولائی 2017

معشیت کو ادائیگیوں کے توازن کے بگاڑ کے خطرات درپیش ہیں، گورنراسٹیٹ بینک: فوٹو: فائل

معشیت کو ادائیگیوں کے توازن کے بگاڑ کے خطرات درپیش ہیں، گورنراسٹیٹ بینک: فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 5.75 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے مانیٹری پالیسی سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی بورڈ نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 5.75 فیصد پرمستحکم رکھی جائے گی۔

طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے قرضوں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، معشیت کو ادائیگیوں کے توازن میں بگاڑ کے خطرات درپیش ہیں، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ سروسز سیکٹرمیں رواں مالی سال میں بھی بہتری جاری رہنے کی توقع ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ برآمدات اورترسیلاتِ زرمیں کمی اوردرآمدات میں اضافے کا رجحان ہے جب کہ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے معیشت میں بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔