- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور پریشان
ممبئی: بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپورخان اپنے بیٹے تیمور علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔
بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان اس وقت بالی ووڈ کے کسی بھی سپر اسٹار سے زیادہ مقبول ہیں،وجہ ہے ان کا معصوم حسن جو کسی کو بھی دیوانہ بناسکتا ہے،تیمور کے حسن پر پورے بھارت کے ساتھ ان کی والدہ کرینہ کپوربھی فدا ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورعلی خان کا ’’پٹھانی روپ‘‘ سوشل میڈیا پرمقبول
حال ہی میں کرینہ نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تیمور سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تیموراتناخوبصورت ہے کہ اس پر بلا وجہ ہی پیار آتا ہے، اس کی آنکھیں ،ہونٹ اور سنہری بال سب کچھ اتنا پیارا ہے کہ آپ اس سے ایک منٹ بھی دور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ تیمور کو 20،000 بار پیار کرتی ہوں یہاں تک کہ وہ زچ ہوجاتا ہے اور مجھے دھکے دینے لگتا ہے اور کئی بار تو رونے لگ جاتا ہے۔
تیمور کیلئے میری دیوانگی دیکھ کر سیف بھی اکثر غصہ ہوجاتے ہیں اور مجھے منع کرتے ہیں کہ میں تیمور کو اتنا پیار نہ کروں لیکن میں تیمور سے دور رہی ہی نہیں پاتی وہ ہے ہی اتنا معصوم کہ کوئی بھی اس سے دور نہیں رہ سکتا ،وہ ان بچوں میں سے ہے جنہیں دیکھ کر بلاوجہ ہی پیار کرنے کا دل چاہتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورپٹودی ہے یاکپور؟ کرینہ پریشانی کا شکار
واضح رہے کہ 7 ماہ کے تیمور کو ان کے والدین چھٹیاں منانے سوئزرلینڈ لے کر جارہے ہیں پیدائش کے بعد یہ تیمور کا پہلا سفر ہے ، اس سفر کو لے کر سیف کرینہ بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ تیمور کی پیدائش کے بعد بے تحاشہ مصروفیات کے باعث ہم اپنے بیٹے کو کہیں بھی گھمانے نہ لے جاسکے تھے لیکن اب ہم اپنی ساری خواہشات پوری کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔