نواز شریف کی ریلی کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
 ریلی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ فوٹو : فائل

ریلی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے لیے پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے جب کہ اس کے علاوہ بلند عمارتوں پر ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے، مری روڈ پر صرف پیدل افراد ہی داخل ہو سکیں گے جب کہ پیدل افراد کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کی کل لاہور روانگی، سیکیورٹی اداروں کا کلیئرنس سے انکار

ریلی کے دوران رحمان آباد اور کچہری چوک میں نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے جس کے پیش نظر رحمان آباد و کچہری چوک پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جب کہ رات 12 بجے کے بعد مری روڈ پر داخل ہونے والے تمام راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔