ایفی ڈرین کیس سننے والے جج کا اچانک چکوال تبادلہ

قیصر شیرازی  بدھ 23 اگست 2017
عدالت نے اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کرکے مذکورہ اکاؤنٹس اور پراپرٹی کے بارے میں مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فوٹو: فائل

عدالت نے اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کرکے مذکورہ اکاؤنٹس اور پراپرٹی کے بارے میں مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کو اچانک تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین مقدمے کی سماعت کرنے والے جج چوہدری انوار احمد خان کو اچانک تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال تعینات کر دیا گیا ہے اور انھوں نے فوری چارج چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ان کی اہلیہ، 2 بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کے ڈی جی اے این ایف کے فیصلے کو درست قرار دینے کے لیے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کرکے23 اگست کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کرکے مذکورہ اکاؤنٹس اور پراپرٹی کے بارے میں مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس اثاثہ جات کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔