عیدالاضحیٰ پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
ریلوے کرایوں میں کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں پرکی گئی ہے، سعد رفیق- فوٹو: فائل

ریلوے کرایوں میں کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں پرکی گئی ہے، سعد رفیق- فوٹو: فائل

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عید کے پر مسرت موقع پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ عیدالضحیٰ کے تینوں دن کرایوں میں 25 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کرایوں میں کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں پر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔