- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
لاہور: پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادل خوب جم کر برسے تاہم بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیاہے، گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث پنجاب ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے جس کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث جہاں گرمی کا زور کم ہو اہے وہیں شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے ، بارش کے باعث کاروبار زندگی سخت متاثر ہوا ہے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور سرکاری عمارات میں داخل ہوگیا ہے، جب کہ سوہاوہ میں ندی نالوں میں طغیانی اور ڈی آئی جی خان میں درخت اکھڑ گئے جس کے باعث معمولی نوعیت کے حادثات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارشیں، سیلاب کا خدشہ
پنجاب میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 86 ملی میٹر، چکلالہ میں 70، اسلام آباد میں بوکرہ کے مقام پر85، گولڑہ میں 50، زیروپوائنٹ میں 39 جب کہ سیدپورمیں 23 ملی میٹر، سیالکوٹ سٹی میں 78، منڈی بہاوٰالدین میں 73، منگلا میں 35، جہلم 34، مری 27، گجرات22، چکوال 16، قصور 15، گوجرانوالہ 13، کامرہ12 جب کہ لاہور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ٖفیصل آباد، ساہیوال، ملتان،بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آی خان،سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔