- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
این اے 120 میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، شاہ محمودقریشی
ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرکاری وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔
ملتان میں میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرکاری وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، حلقہ میں شریف خاندان نےبہت سرمایہ لگایا لیکن میڈیا سروے کے مطابق عوام ان سے مطمئن نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں، عمران خان، اسد عمر، جہانگیرترین اور شفقت محمود این اے 120 میں کمپین نہیں کرسکتے لیکن(ن) لیگ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں ہم صدرٹرمپ کے خلاف پاکستان کا واضح موقف دینے کی کوشش کریں گے،امریکا بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کوسفارتی طورپرتنہا کرنا چاہتا ہے مگران کی خواہش خواب ہی رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔