پشاورمیں گاڑی پردرخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 17 ستمبر 2017

دو زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس: فوٹو:اسکرین گریب

دو زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس: فوٹو:اسکرین گریب

پشاور: جی ٹی روڈ پرترناب فارم کے قریب درخت گاڑی پرگرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں جی ٹی روڈ پرترناب فارم کے قریب کارحاجیوں کولے کر واپس راولپنڈی جارہی تھی کہ اچانک درخت چلتی گاڑی پرگرگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورراستے کوکلیئر کرایا جب کہ دو زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔