- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
وفاقی کابینہ:دھماکا خیزمواد کی روک تھام کا بل،حج پالیسی منظور

اوگرا وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنیکی سمری مسترد، سیکیورٹی اداروںکوالرٹ رہناہوگا،وزیراعظم فوٹو : ثنا
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کی روک تھام کے بل 2012ء اور حج پالیسی 2013ء کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا، دھماکہ خیز مواد کی روک تھام کے بل کی منظوری کے تحت آئی ای ڈیز میں استعمال ہونیوالی اشیاء کی درآمد اور برآمد پر پابندی ہو گی، دھماکا خیز مواد بنانے اور اس میں استعمال ہونیوالی اشیاء فروخت کرنیوالوں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزائیں دی جا سکیں گی، بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
کابینہ نے حج پالیسی 2013ء کی بھی منظوری دی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ، حج درخواستیں پہلے آیے پہلے پایے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے ۔ ایک ٹی وی کے مطابق حج پالیسی کی منظوری بغیر بریفنگ کے دی گئی۔ کابینہ نے کراچی، حیدر آباد ایم نائن موٹروے کی تعمیر کا ٹھیکہ نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ کیا جبکہ شیل کمپنی کو پاکستان میں تیل دریافت کرنے کی اجازت دینے کی بھی منظوری دیدی۔ ایک ٹی وی کے مطابق کابینہ نے اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے کی وزارت پٹرولیم کی سمری مسترد کردی ۔
کابینہ نے سری لنکا ،ترکی،انڈونیشیا اور دیگر ممالک کیساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالے عناصر کی مانیٹرنگ کیلیے معاہدے کرنے ، تجارتی بل 2013ء ،سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن بل 2013ء اور ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے کیلیے اٹلی اور کوریا کیساتھ تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی توثیق کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر ارکان کا الوداعی فوٹو سیشن ہوا ۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں قیام امن تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔