کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب عمارت میں آتشزدگی

ویب ڈیسک  اتوار 24 ستمبر 2017
عمارت کے گراؤنڈ فلورپرمختلف ریسٹورنٹس قائم ہیں: فوٹو:ایکسپریس ڈاٹ پی کے

عمارت کے گراؤنڈ فلورپرمختلف ریسٹورنٹس قائم ہیں: فوٹو:ایکسپریس ڈاٹ پی کے

 کراچی: بوٹ بیسن کے قریب کمرشل عمارت میں لگی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب کثیرالمنزلہ عمارت میں لگی آگ پرڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں اوراسنارکل آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 ملازمین زخمی

اس سے قبل ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ عمارت میں زورداردھماکا بھی سنا گیا جو ممکنہ طورپر کسی سلینڈرکے پھٹنے کے باعث ہوسکتا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلورپرمختلف ریسٹورنٹس قائم ہیں جنہیں خاصا نقصان پہنچا جب کہ آگ نے گراؤنڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلورکو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔