- 106 سالہ امریکی دوبارہ دنیا کا معمر ترین اسکائی ڈائیور بن گیا
- وبائی امراض کے پھیلاؤ میں بڑے سبب کا انکشاف
- کراچی کی تین جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر کام شروع
- 32 سالہ دلہا نے شادی ملتوی ہونے پر نابالغ دلہن کا سر قلم کردیا
- غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کیلئے پاک اٹلی معاہدے پر اتفاق
- ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
- قرض کا نیا پروگرام، مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا
- پاکستان بازار میں مارا گیا ملزم بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کا اہم ترین رکن نکلا
- راولپنڈی: احتجاجی ریلی سے گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان ضمانت پر رہا
- کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
- ایف بی آر کو نان فائلرز پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس اور قانونی کارروائی کا گرین سگنل
- امریکا؛ پولیس نے ایئرفورس کے سیاہ فام اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا
- بھارت میں 600 سال قدیم درگاہ کی بےحرمتی؛ قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں
- مفت طبی سہولیات؛ پنجاب میں کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح
- "چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد، فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا"
- لاپتا افراد کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
- چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول
- وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت
- سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل
بلاول ہاؤس کی زمین بہت پہلے خرید لی گئی تھی،راجا ریاض
لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض احمد نے پنجاب حکومت کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی کردار کشی کی شدید مذمت کی ہے۔
راجاریاض نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن میں واقع بلاول ہاؤس کی زمین بہت پہلے خرید لی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی صوبائی دارالحکومت آمد پر پابندی کی اپنی مذموم خواہش کبھی پوری نہیں کر سکتے۔ راجا ریاض نے کہا کہ ملک ریاض کی انسانی ہمدردی کی خدمات سے پورا ملک واقف ہے۔ ملک ریاض سیلاب اور زلزلے کا شکار افراد کو بلا معاوضہ مکانات فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سستی روٹی اسکیم میں اربوں روپے جھونک ڈالے۔
بالاخر بدعنوانی اور بدانتظامی کے سبب یہ منصوبہ ترک کرنا پڑا، دوسری جانب ملک ریاض بحریہ دسترخوان کے ذریعے روزآنہ کی بنیاد پر ذاتی جیب سے لاکھوں لوگوں کو بلاقیمت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ یہ انکی غریب پروری کا مظہر ہے۔ راجا ریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب کوکردار کشی کرنے کے مرض میں مبتلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا طرز عمل ان کی ذہنی کیفیت کا عکاس ہے۔ راجا ریاض نے میٹرو بس پروجیکٹ کے کرتا دھرتا ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو پنجاب کے عوام کے اربوں روپے ضائع کرنے پر فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان سے یہ رقم وصول کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔