سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار نے ذمے داریاں سنبھال لیں

اسٹاف رپورٹر  پير 25 فروری 2013
 محکمہ صحت کے سیکریٹریٹ میں بھی بعض اہم اسامیوں پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ صحت کے سیکریٹریٹ میں بھی بعض اہم اسامیوں پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار نے چارچ سنبھال لیا، صوبے میں جمعہ کو بلدیاتی نظام 1979کی بحالی کے بعدصوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے میں پانچوں ڈویثرن میں کی جانے والی تبدیلیوں، تقرریوں اورتبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ کراچی ڈویثرن میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گریڈ  20اور2 ایڈیشنل ڈائریکٹران سمیت کراچی میں پانچوں اضلاع میں گریڈ 19اور 20کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھی تیارکی گئی ہے تاہم آج(پیر) کونئی تعیناتیوں کے حوالے سے مرتب کی جانے والی سمریوںکو حتمی شکل دی جائیگی۔

اس سلسلے میں سیکریٹری صحت مرتب کی جانیوالی سمری کو وزیراعلیٰ کو بھیجیں گے جبکہ سابقہ نظام کی بحالی اور سابق نظام کے آرگینوگرام کا جائزہ لینے کیلیے محکمہ صحت میں اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے سیکریٹریٹ میں بھی بعض اہم اسامیوں پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، ادھر جمعہ کوبلدیہ عظمیٰ میں 1979کے نظام کی بحالی کے بعد سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ افسران اور کراچی کے 18ٹائون ہیلتھ افسران تذبذب کا شکارہوگئے اورکام کی بجائے نئی تعیناتیوںکیلیے بھاگ دوڑ شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔