پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کیلئے بڑا اعزاز

ویب ڈیسک  اتوار 15 اکتوبر 2017

یہ ایوارڈ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تفویض کیا: فوٹو: پاک بحریہ

یہ ایوارڈ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تفویض کیا: فوٹو: پاک بحریہ

 اسلام آباد: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو کوالالمپورکے نیشنل پیلس میں ملائیشیا کی مسلح افواج کی جانب سے آنریری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سابق ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو آنریری ایوارڈ آف ملیشیئن آرمڈ فورسز آرڈر فارویلر۔ گیلنٹ کمانڈر آف ملیشیئن آرمڈ فورسز، فرسٹ ڈگری تفویض کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکا ء اللہ کو یہ ایوارڈ ملائیشیا کے بادشاہ یانگ ڈی۔ پرتو آن آگونگ سلطان محمد (پنجم )نے تفویض کیا اوریہ ایوارڈ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی غیر معمولی کاوشوں اور عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔