مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔

سری نگرمیں بھارتی فوج کے مظالم ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔