امام کعبہ شیخ صالح بن حمید 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایکسپریس نیوز  منگل 24 اکتوبر 2017
امام کعبہ اپنے دورے میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام حلال فوڈ پر منعقدہ سیمینارمیں شرکت کریں گے۔ فوٹو : ایکسپریس

امام کعبہ اپنے دورے میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام حلال فوڈ پر منعقدہ سیمینارمیں شرکت کریں گے۔ فوٹو : ایکسپریس

 اسلام آباد:  امام کعبہ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعودکے مشیر شیخ صالح بن حمید دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امام کعبہ شیخ صالح بن حمیداپنے دورے میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام حلال فوڈ پر منعقدہ سیمینارمیں شرکت کریں گے اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرامام کعبہ کا استقبال وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔