نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک  پير 6 نومبر 2017
مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کا  احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، فوٹو: فائل

مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کا احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  حمزہ شہباز ، چوہدری نثارعلی، راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق، طارق فضل ، طلال چوہدری ، احسن اقبال، خواجہ آصف اور خواجہ سعدرفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور قومی اہمیت کے معاملات پر غورکیا گیا۔

اجلاس میں بروقت انتخابات کے انعقاد کے  لیے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جس میں زاہد حامد، سعد رفیق، امیر مقام، ایاز صادق اور عبد القادر بلوچ شامل ہیں جو  تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گی۔

مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کا  احتساب عدالت میں پیشی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جب کہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم اور 2018 کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔