بنوں میں دوروز سے جاری کرفیوختم

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں فوٹو: فائل

اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں فوٹو: فائل

    بنوں: 
  • نورڈ جانی خیل روڈ پر دوروز سے لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں کے علاقے نورڈ جانی خیل روڈ پردو روز قبل سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے نتیجے میں لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نورڑ میں ہی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوارکوبنوں میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔