- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
لبنانی وزیراعظم کا دوروز میں وطن واپسی کا اعلان
ریاض: لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور آئندہ 2 روز میں لبنان واپس لوٹ جائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں خیریت سے ہوں اور آئندہ دو روزمیں واپس وطن آجاؤں گا‘
يا جماعة انا بألف خير وان شاء الله انا راجع هل يومين خلينا نروق ، وعيلتي قاعدة ببلدها المملكة العربية السعودية مملكة الخير .
— Saad Hariri (@saadhariri) November 14, 2017
لبنانی وزیراعظم نے 10روز قبل سعودی عرب میں ٹی وی چینل کے ذریعے اچانک اپنے عہدے سے دستبردارہونے کا اعلان کیا تھا، لبنانی وزیراعظم کے اچانک استعفے کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہوا ہے جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کی جانب سے لبنان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال پر ایک دوسرے کے خلاف شدید تنقید جاری ہے۔
سعد الحریری نے اپنے استعفیٰ میں ملکی سیاست میں حزب اللہ کے ذریعے ایرانی مداخلت کو وجہ بتایا تھا جب کہ انہوں نے اپنے قتل کے خدشے کا بھی اظہارکیا تھا۔
دوسری جانب سعد الحریری کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لبنانی وزیراعظم کو یرغمال بنا کر استعفیٰ لیا گیا جب کہ لبنان کے صدر مشعل عون نے ان کے استعفے کی منظوری سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک سعد حریری خود بیروت آکر باضابطہ اپنا استعفیٰ پیش نہیں کرتے وہ اس کو منظور نہیں کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔