دبائو برداشت نہیں، ایران گیس منصوبہ مکمل ہوگا، شاہد خاقان

این این آئی  بدھ 7 اگست 2013
صوبوں میں گیس کی تقسیم سے متعلق آئینی ترمیم کی بات نہیں کی، نجی ٹی وی کو انٹرویو۔ فوٹو فائل

صوبوں میں گیس کی تقسیم سے متعلق آئینی ترمیم کی بات نہیں کی، نجی ٹی وی کو انٹرویو۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کہ ایران سے گیس پائپ لائن کا سارا خرچہ برداشت کرنیکی درخواست کی ہے۔

وزارت خارجہ ایران پر عالمی پابندیوں کے معاملے پرامریکی حکومت سے بات کریگی، ایران سے گیس معاہدہ مکمل ہو گا،کسی بیرونی دبائوکوبرداشت نہیں کریں گے۔ منگل کو انھوں نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ ایران سے گیس کی قیمت پرنظرثانی کیلیے بھی کہا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے صوبوں میںگیس کی تقسیم سے متعلق کوئی آئینی ترمیم کی بات نہیںکی،صرف یہ کہاتھاکہ ترجیحات طے کرلی جائیں۔  پہلے گھریلوصارفین، پھرپاورسیکٹر اور پھرکھادکارخانوں کوگیس دی جائے اگرسی این جی سیکٹرکو ہی گیس دیتے رہے توبجلی کیسے پیداہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔