فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

ویب ڈیسک  منگل 30 اپريل 2024
نوجوان پر 10 ہزار روپے سے زائد ای چالان کی مد میں جرمانہ، شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن پھر شروع

نوجوان پر 10 ہزار روپے سے زائد ای چالان کی مد میں جرمانہ، شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن پھر شروع

 لاہور: کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا۔

پولیس کے مطابق مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے 28 بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو پکڑ لیا اور اس پر 10 ہزار روپے سے زائد کے ای چالان کی مد میں جرمانہ عائد کیا۔

پولیس نے جلدی ڈلیوری کے چکر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈر کو کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہےکہ لاہو رمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ایک مرتبہ پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔