امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بے حد آسان ہے،فرحان اختر

آن لائن  ہفتہ 1 نومبر 2014
امیتابھ بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور سیٹس پر بہت ہی سازگار ماحول دیتے ہیں، فرحان اختر۔ فوٹو: فائل

امیتابھ بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور سیٹس پر بہت ہی سازگار ماحول دیتے ہیں، فرحان اختر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بہت ہی آسان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم وزیر میں امیتابھ کے ساتھ کام کرنے سے پہلے میں بہت بے چین تھا کہ ان کے ساتھ کام کروں گا تاہم اب جب کہ ان کے ساتھ کام کیا ہے تو پتہ چلا کہ میگا اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت ہی آسان ہے۔

انھوں نے کہا کہ امیتابھ بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں اور سیٹس پر بہت ہی سازگار ماحول دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے اور میں اس فلم میں کام کے دوران خود کو بہت ہی پرسکون محسوس کررہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔