امریکی ڈرون طیارے نے فضا میں ری فیولنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 اپريل 2015
ڈرون طیاروں کو عام طور پر ہائیڈروجن فیول سیل سے چلایاجاتا ہے،
سی این این

ڈرون طیاروں کو عام طور پر ہائیڈروجن فیول سیل سے چلایاجاتا ہے، سی این این

جنگی طیارے تو فضا میں ری فیولنگ کی صلاحیت حاصل کر ہی چکے تھے لیکن اب امریکی انجینئرز نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیاروں کو بھی فضا میں ری فیولنگ کی صلاحیت دے کر نہ صرف کمال کردیا بلکہ جنگی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

امریکی بحریہ کا ڈرون طیارہ ایکس 47 بی فضا میں ری فیولنگ کرنے والا دنیا کا پہلا طیارہ بن گیا ہے جس نے میری لینڈ کے ساحل چیسا پیک پر اڑتے ہوئے فیول ہوز یا ڈروج کی مدد سے 4ہزار پاؤنڈ فیول حاصل کیا۔

امریکی بحری حکام کے مطابق یہ طیارہ بحریہ کے  فلیٹ کا حصہ ہے اور اس کے کیرئیر سے پرواز بھرتا ہے جب کہ یہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد یہ طیارہ نہ صرف زیادہ دیر تک فضا میں محو پرواز رہ سکتا ہے بلکہ اس کی صلاحیت میں بھی اضافے کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ ڈرون طیاروں کو عام طور پر ہائیڈروجن فیول سیل سے چلایاجاتا ہے تاہم لیکویڈ ہائیڈروجن کو فیول سیل ٹیکنالوجی سے ملا کر اسے مزید جدید شکل دی جارہی ہے جس سے ڈرون زیادہ دیر تک پرواز کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔