لاہور میں ٹریفک وارڈن سے الجھنے پر عمران خان کے بھانجوں کو حراست میں لے لیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2015
اعظم اور عبداللہ کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے تو انہوں نے کاغذات دکھانے سے انکار کیا، پولیس،
فوٹو:فائل

اعظم اور عبداللہ کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے تو انہوں نے کاغذات دکھانے سے انکار کیا، پولیس، فوٹو:فائل

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے لاہور میں ٹریفک وارڈن سے الجھ پڑے جس پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان کے بھانجوں اعظم اور عبداللہ کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے تو انہوں نے کاغذات دکھانے سے انکار کیا جس پرٹریفک وارڈن اور ان کے درمیان تکرار ہوئی تو اعظم اور عبداللہ نے وارڈن پرمبینہ تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹریفک وارڈن نے عمران خان کے دونوں بھانجوں کےخلاف درخواست دی جس پر ان کے خلاف فوری طور کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔