گورنر خیبرپختونخوا مہتاب عباسی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
سردار مہتاب کی علالت کے باعث پیر کو ان کی  تمام سرکاری و نجی مصروفیات منسوخ کردی گئی، فوٹو:فائل

سردار مہتاب کی علالت کے باعث پیر کو ان کی تمام سرکاری و نجی مصروفیات منسوخ کردی گئی، فوٹو:فائل

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں مقامی نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر مقامی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد پیس میکر کا بند والو کھول دیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کی علالت کے باعث پیر کو قومی وطن پارٹی کے وزراء کی حلف برداری سمیت گورنر کے پی کی تمام سرکاری و نجی مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔