اعجازالحق کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 23 اکتوبر 2012
اعجازالحق کو 1990 سے 2002 تک مسلسل چار مرتبھ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فوٹو پی پی آئی

اعجازالحق کو 1990 سے 2002 تک مسلسل چار مرتبھ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فوٹو پی پی آئی

لاہور: مسلم لیگ ضیا الحق گروپ کے سربراہ اعجازالحق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اعجازالحق آئندہ کچھ روز میں مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ تمام مسلم لیگوں کے اتحاد کے لئے کیا ہے وہ مسلم لیگ کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

اعجاز الحق سابق آرمی چیف اور صدر ضیا الحق کے صاحبزادے ہیں انہیں 1990 سے 2002 تک مسلسل چار مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم 2008 میں وہ قومی اسمبلی کا انتخاب ہار گئے تھے، نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں وہ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی بھی رہے ہیں تاہم نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے سے کچہ ہفتوں قبل انہوں نے پارٹی اختلافات کی بنیاد پر اپنی وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔

2002 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ق کی حکومت میں اعجاز الحق نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی حیثیت سے خدمات سرنجام دیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔