- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
اعجازالحق کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ ضیا الحق گروپ کے سربراہ اعجازالحق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اعجازالحق آئندہ کچھ روز میں مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ تمام مسلم لیگوں کے اتحاد کے لئے کیا ہے وہ مسلم لیگ کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
اعجاز الحق سابق آرمی چیف اور صدر ضیا الحق کے صاحبزادے ہیں انہیں 1990 سے 2002 تک مسلسل چار مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم 2008 میں وہ قومی اسمبلی کا انتخاب ہار گئے تھے، نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں وہ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی بھی رہے ہیں تاہم نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے سے کچہ ہفتوں قبل انہوں نے پارٹی اختلافات کی بنیاد پر اپنی وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔
2002 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ق کی حکومت میں اعجاز الحق نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی حیثیت سے خدمات سرنجام دیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔