حیدرآباد کے قریب کارروائی میں اسد کھرل گرفتار، رینجرزذرائع

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جولائی 2016
اسد کھرل کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ذرائع - فوٹو: فائل

اسد کھرل کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ذرائع - فوٹو: فائل

حیدرآباد: رینجرز ذرائع کے مطابق  حیدرآباد کے قریب کارروائی کے دوران اسد کھرل کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رینجرز ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے تعاون سے حیدرآباد کے قریب کارروائی کے دوران  اسد کھرل کو حراست میں لے کر  نامعلوم مقام پر منتقل کرکے  تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ان سے مختلف معاملات پر تفتیش جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسد کھرل گرفتاری؛ وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میں اختلافات کے خاتمے لیے قائم علی شاہ ثالث بن گئے

واضح رہے کہ اسد کھرل کو سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال سمیت اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ رینجرز نے لاڑکانہ میں اسد کھرل کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا تھا لیکن علاقے کی کچھ بااثرشخصیات کے نجی گارڈز اور پولیس کی مدد سے ملزم کو رینجرز کی حراست سے چھڑالیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لاڑکانہ ؛ نیب کو مطلوب اسد کھرل کوبا اثرافراد نے رینجرز سے زبردستی چھڑا لیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔