سانحہ کوئٹہ پرشہرکی فضا سوگوار؛ کاروباراورتعلیمی ادارے بند

ویب ڈیسک  منگل 9 اگست 2016
دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے 112 افراد کوکوئٹہ سمیت ملک کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: فائل

دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے 112 افراد کوکوئٹہ سمیت ملک کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: فائل

کوئٹہ: گزشتہ روزسول اسپتال کے شعبہ حادثات میں بدترین دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے جب کہ واقعے پر شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر ہونے والے خودکش حملے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے 112 افراد کو کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے سانحے میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سانحہ کوئٹہ پرملک بھر میں یوم سوگ، وکلا کا احتجاج

شہرکی فضا دوسرے روز بھی برقرار ہے، صوبائی حکومت کے 3 روزہ سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری، نیم سرکاری اوراہم نجی عمارتوں میں قومی پرچم سرنگوں ہیں۔ شہرکی تمام سرکاری و نجی جامعات، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار، مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔