ماہیما چوہدری کے بھائی اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 29 جون 2017
اداکارہ کے کزن کی گاڑی دوسری سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی- فوٹو: فائل

اداکارہ کے کزن کی گاڑی دوسری سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی- فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کے بھائی اور بھابی  کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کے کزن  اور ان کی اہلیہ کسی ایونٹ سے واپس آرہے تھے اس دوران دوسری سمت سے آنے والی بس کار سے ٹکراگئی، گاڑی کی اسپیڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے اداکارہ کا کزن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ بھابی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔