- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم اور آرمی چیف 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب
گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور وہاں متعدد شہزادوں اور وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔