- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
سعودی عرب میں غیر قانونی تارک وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 ہزار افراد گرفتار
ریاض: سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت میں اقامہ (ریذیڈنٹ پرمٹ) ختم ہونے والے اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گرفتار شدہ افراد میں سے 15 ہزار 702 افراد کو اقامہ ختم ہونے پر جب کہ 3 ہزار 883 غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخلے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، 4 ہزار 353 باشندوں کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، سب سے زیادہ 42 فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ کے اطراف سے کی گئیں جب کہ 19 فیصد افراد ریاض سے گرفتار ہوئے۔
سعودی پریس ایجنسی نے مزید بتایا کہ 11 فیصد گرفتاریاں عصر ریجن میں، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد گرفتاریاں مشرقی صوبے سے کی گئیں، ان میں سے گرفتار شدہ 394 افراد ایسے ہیں جنہیں غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، تمام گرفتار افراد کا تعلق 25 مختلف ممالک سے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔