- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
بلیک فرائیڈے پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد: بلیک فرائیڈے پر پابندی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بین الاقوامی سطح پر معروف سیل میلے ’’بلیک فرائیڈے‘‘ پر پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی، مدعی نے اپنی درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری مذہبی امور، چیئرمین پیمرا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف کمشنر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا ہے۔
درخواست کی ابتدائی سماعت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ’اللہ نے جمعہ کو تمام دنوں کا سردار کہا ہے، لہٰذا اس دن کو بلیک فرائیڈے کہنا جرم ہے‘۔ لغت کے مطابق بلیک فرائیڈے کا مطلب منحوس دن یا یوم سیاہ بنتا ہےاس لیے عدالت 24 نومبر کو پاکستان میں بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی عائد کرے۔ اس کے علاوہ سرکاری افسران کو بھی ایسی تقاریب میں جانے سے روکا جائے۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی کے لیے صدر مملکت، وزیر اعظم اور صوبائی گورنر و وزرائے اعلیٰ کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سطح پر بلیک فرائیڈے منانے اور پاکستان میں مغربی کلچر کے بڑھتے ہوئے فروغ پر پابندی عائد کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بلیک فرائیڈے کے بجائے برائٹ فرائیڈے کے نام سے صارفین کو سہولت مہیا کی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔