- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی شہری کینسر کا شکار
جکارتہ: انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی ذوالفقار کینسر کا شکار ہوگیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق ذوالفقار کے پاس صرف 3 ماہ زندہ رہنے کی امید ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ناحق سزائے موت پانے والا پاکستانی شہری ذوالفقار علی کینسر کے مرض کا شکار ہوگیا ہے، انڈونیشیا کی جیل میں قید ذوالفقارعلی کو جگر کا کینسر تشخیص ہوا ہے جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق ذوالفقار کے پاس صرف 3 ماہ زندہ رہنے کی امید ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں قید بے گناہ پاکستانی شہری کی سزائے موت کی تیاری مکمل
54 سالہ ذوالفقارعلی کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ 2000 میں کام کے لیے انڈونیشیا گیا تھا جہاں 2016 میں 5 بچوں کے باپ ذوالفقار علی کو منشیات کے جھوٹے کیس میں موت کی سزاسنائی گئی۔ ذوالفقارعلی نے پاکستان کے اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے اور معاملہ اٹھانے پر ایکسپریس نیوز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر 26 جنوری کو پاکستان آرہے ہیں اور پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے تاہم امید ہے کہ حکومت ذوالفقار علی کا معاملہ انڈونیشین صدر کے سامنے اٹھائی گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کی رہائی کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم
واضح رہے کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم میڈیا پر مہم کے بعد حکومت پاکستان کی مداخلت پر ذوالفقار کی سزا پرعملدرآمد روک دیاگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔