- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد اور پی آئی بی کے راستے جدا ہوگئے
کراچی: ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد اور پی آئی بی کے راستے جداہو گئے۔ دونوں گروپوں میں ثالثی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔
فاروق ستار کسی صورت عامرخان اور بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں جبکہ بہادرآباد گروپ کسی صورت کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کے من پسند افراد کو اہم عہدوں ہی نہیں بلکہ پارٹی میں رکھنے پر بھی تیار نہیں۔ بہادر آباد کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لا ئن ختم ہوگئی ہے۔ اب دونوں جانب سے بڑے فیصلوں کا امکان ہے، بہادر آباد گروپ کے رہنما 19 اپریل کو انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ایم کیوایم کے دونو ں گروپوں کے ایک ہونے کا امکان انتہائی کم رہ گیا ہے۔دونوں گروپوں کی جانب سے پتنگ اور جھنڈے کے حصول کی کوشش تیزکی جائیں گی۔ بہادر آباد گر وپ کی جانب سے 17 اپریل کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ فا روق ستار سمیت تمام لوگ واپس آ جائیں اور اپنے پر انے عہدوں پر کام شروع کر دیں۔ اگر 17 اپریل تک نہیں آئے تو پھر وہ کا رکن کی حیثیت سے واپس آ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادر آباد گر وپ کو یہ علم میں ہے کہ فا روق ستار اور کچھ اہم رہنما ، اراکین اسمبلی واپس نہیں آ ئیں گے لیکن کچھ رہنما اور اہم ذمے داران جلد بہادر آباد کیمپ جو ائن کرلیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بہادر آباد گروپ انتخابات تک کسی صورت رابطہ کمیٹی تحلیل کر نے پر رضا مند نہیں جبکہ فاروق ستار بہادر آباد میں موجود رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام کر نے کیلیے کسی صورت تیار نہیں۔ بہادر آباد گر وپ اور پی آئی بی گروپ اب عدالت میں زیر سما عت مقدمے میں دلچسپی لے رہے ہیں کہ ہر صورت ہتنگ کانشان اور جھنڈا ہم کو مل جائے۔اس سلسلے میں فا روق ستار اپنے وکیل بابر ستار اور بہادر آباد گروپ کی بیرسٹر فروغ نسیم سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتا یا کہ دونوں گروپو ں کے درمیان گذشتہ روز ثالثی کی ایک اور کوشش ناکام ہو ئی۔ ذرائع نے بتا یا کہ فا روق ستار نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عامر خان اور موجود رابطہ کمیٹی کے ساتھ کسی صورت کام نہیں کر یں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔