- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
طالبان کے حملوں میں 30 افغان فوجی ہلاک، 15 جنگجو مارے گئے
کابل: افغانستان میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد طالبان کے مختلف حملوں میں 30 افغان فوجی ہلاک اور 15 دہشت گرد مارے گئے۔
خبررساں ادارے کے مطابق صوبے باد غیس میں علی الصباح طالبان نے مختلف سمتوں سے فوجی اڈوں پر حملے کیے، حملہ آوروں نے چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ فوجی گاڑیوں کو بموں سے نشانہ بنایا اور اس دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو کافی دیر بعد طالبان کے قبضے کی صورت میں ختم ہوا۔
صوبے کے گورنر عبدالغفور ملکزئی نے حملوں میں 30 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی چھاؤنی پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان قیادت کا سیلفیاں بنوانے والے طالبان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
صوبائی گورنر کے ترجمان نے بعد ازاں جوابی کارروائی میں 15 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فورسز سے جھڑپوں میں 20 سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت اور طالبان نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جب کہ افغان حکومت نے سیز فائر کی مدت میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا جسے طالبان نے مسترد کرتے ہوئے حملے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔