- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
سینئر فنکاروں کو نظرانداز کرنا اچھی روایت نہیں ہے، جیا علی
لاہور: اداکارہ وماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں سنیئرزکو زیادہ عزت واحترام دینے کے ساتھ ان کے لیے خصوصی کردار تخلیق کیے جاتے ہیں جب کہ ہمارے ہاں سنیئرکو نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم سنیئرفنکاروں کو نظر انداز کرنا اچھی روایت نہیں ہے۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ کامیڈی اورمیوزیکل فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اورنوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ جہاں تک بات خود اداکاری کی ہے تو میرا تعلق پاکستان فلم انڈسٹری سے ہے اوراچھا کردارآفرہوا توضرورکام کروں گی۔
جیا علی نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیا ہے۔ باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔ ماضی میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی اسی لیے مشکلات کا شکار ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی نے فلم میکنگ کو آسان بنانے کے ساتھ اس کی کوالٹی بھی بہترکی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ نوجوان تجربہ کار نہ ہونے کے باوجود اچھی فلم بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں ،مگر کچھ کمزوریاں اور خامیاں ہیں۔ اگر وہ اسی طرح کوشش کرتے رہے تو بہت جلد ان پر قابو پا لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے کہا کہ سنیئرز ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ،ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔