- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
سندھ کے 6 تعلیمی بورڈز کے چیئر مین تبدیل
کراچی: حکومت سندھ نے میٹرک کے امتحانی نتائج سے محض چندروزقبل صوبے کے 6 تعلیمی بورڈزکے چیئرمینزکے شفاف انتخابات کوبنیاد بناتے ہوئے دیگرتعلیمی بورڈزمیں تبادلے کردیے ہیں۔
ٹینوورپوسٹ پر کام کرنے والے چیئرمینزکے تبادلے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب تعلیمی بورڈزمیں سندھ کے لاکھوں طلبہ کے میٹرک کے امتحانی نتائج کی تیاری آخری مراحل میں آچکی ہے جبکہ کچھ تعلیمی بورڈکوآئندہ کچھ روزمیں میٹرک کے نتائج کااجرا بھی کرناہے۔ سندھ کے بیشترتعلیمی بورڈزمیں مستقل ناظم امتحانات کی عدم موجودگی کے سبب یہ نتائج قائم مقام کنٹرولرتیارکررہے ہیں جومستقل چیئرمینزبورڈ کی نگرانی میں تیارکیے جارہے تھے جن کی جگہ اب غیرمستقل چیئرمینزنے لے لی ہے۔
ادھر حیرت انگیزطورپرحیدرآبادتعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد میمن کی جانب سے دیے گئے استعفیٰ کے باوجودانھیں سبکدوش کیاگیاہے اورنہ ہی ان کاتبادلہ کسی دوسرے تعلیمی بورڈ میں کیاگیاہے جس سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈز کی جانب سے تعلیمی بورڈحیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد میمن کے حوالے سے جانبداری کاتاثرسامنے آیاہے اورسوال اٹھ رہاہے کہ کیاتعلیمی بورڈ حیدرآباد کے علاوہ دیگرتمام ہی بورڈزکے چیئرمین انتخابات پراثراندازہونگے جبکہ ڈاکٹرمحمدمیمن کی جانب سے استعفیٰ بمعہ ایک ماہ کے دیے گئے نوٹس کی مدت بھی 22جون کوپوری ہوچکی ہے تاہم ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیاہے۔
حال ہی میں چارج سنبھالنے والے محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈزکے سیکریٹری عبدالکبیرقاضی کی جانب سے چیئرمین تعلیمی بورڈزکے تبادلوں کے سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن منگل کی شام جاری کیاگیاہے۔ جس کے مطابق یہ تبادلے 26جولائی تک کی مدت کے لیے کیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹربورڈکراچی پروفیسر انعام احمد کاتبادلہ سکھرتعلیمی بورڈ کیاگیاہے جبکہ انھیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن بینظیرآباد(نوابشاہ) کااضافی چارج بھی دیاگیاہے جبکہ شہیدبینظیرآبادبورڈ کااضافی چارج رکھنے والے چیئرمین اوروائس چانسلر شہید بینظیربھٹویونیورسٹی نوابشاہ ارشدسلیم سے یہ چارج لے لیاگیا ہے۔
مزیدبراں چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی ڈاکٹر سعیدالدین کولاڑکانہ تعلیمی بورڈبھیج دیاگیاہے اسی طرح چیئرمین میرپورخاص تعلیمی بورڈبرکات علی حیدری کاتبادلہ کرتے ہوئے سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کاچارج دیاگیاہے سکھرتعلیمی بورڈ کے چیئرمین غلام مجبتیٰ شاہ کومیرپور خاص بورڈبھیجاگیاہے چیئرمین لاڑکانہ بورڈڈاکٹر احمد علی بروہی کابورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی تبادلہ کیاگیا ہے اورچیئرمین سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن مسروراحمد شیخ کاتبادلہ کرتے ہوئے بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کاچارج دیاگیاہے بتایاجارہاہے کہ ان تبادلوں کی سفارش محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈکے ایک ایڈیشنل سیکریٹری اورسندھ ایچ ای سی کے ڈائریکٹرنورمحمد شاہ کی جانب سے کی گئی تھی۔
جن کااس سے قبل یونیورسٹیز یابورڈزکاکوئی تجربہ ہی نہیں ہے جبکہ وہ کئی سال سے غیرفعال سندھ ایچ ای سی کے ڈائریکٹرہیں جہاں افسران ماہانہ تنخواہوں کے حصول کے علاوہ کوئی دوسراکام نہیں کرتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔