- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم
اسلام آ باد: چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستانی اور چینی بھائی بھائی ہیں، کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے۔
سینیٹ کےخصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سےخطاب ان کےلئےاعزازہے، پاک چین دوستی کی جڑیں دونوں مملکوں کے عوام کے دلوں میں ہیں، پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کے لئےحمایت جاری رکھیں گے، پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس نے چیلنجوں کے باوجود ترقی کی ،وہ پاکستان کےعوام کی خوشحالی کےلئےدعاگوہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو سلیوٹ کرتے ہیں یہاں کے لوگ جفا کش اور محنتی ہیں۔
لی چیانگ نےکہا کہ پاکستان پوری دنیا بالخصوص جنوبی ایشیا میں امن کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، جنوبی ایشیا میں ترقی کے لئے مثبت سوچ اپنانا ہوگی، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھیں گے، انفراسٹرکچر، معاشی ترقی کے لئے پاکستان کی مدد کریں گے، ہم شاہراہ قراقرم اپ گریڈیشن اور پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو چین میں تعلیم کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔
چینی وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان ہرآزمائش پرپورا اترنے والا بہترین دوست ملک ہے، چین میں زلزلے کے دوران پاکستان کا تعاون کبھی فراموش نہیں کرسکتے، پاکستان سے 62 سال سے دوستانہ تعلقات ہیں، 6 دہائیوں پر مشتمل تعلقات آنے والی نسلوں کو منتقل ہورہے ہیں، ہماری دوستی دائمی ہے، کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے، میرے دورے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، وقت کے گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مزید فروغ پائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پرفخراورنازہے، پاکستانی اورچینی بھائی بھائی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔