- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
فیصل آباد میں پولیس تشدد کے باعث ریڑھی بان کے دونوں گردے فیل
فیصل آباد میں پولیس تشدد کے باعث ریڑھی بان کے دونوں گردے فیل ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں پولیس نے ڈکیتی کے شبے میں ایک شخص اسلم کو اٹھالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد اہل خانہ نے اسلم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسلم کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید تشدد کے بعد پٹھے دب جانے کے باعث اسلم کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے لیے اسلم کے گردوں کے ڈائیلاسز کرانے ہوں گے۔
اہل خانہ کے مطابق تشدد سے قبل اسلم کو گردوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، پولیس نے اسلم کو ڈکیتی کے شبے میں اُٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
اطلاعات ہیں کہ سی آئی اے پولیس تھانہ فیکٹری ایریا کے اہل کاروں نے محض شک کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث متاثرہ شخص زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔