- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
سوکا فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے ’فیئر پلے‘ ایوارڈ جیت لیا
لسبن: سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار نظم و ضبط اور عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ’فیئر پلے‘ ایوارڈ حاصل کرلیا جب کہ جرمنی نے پولینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے زیر اہتمام پُرتگال کے شہر لسبن میں کھیلے جانے والے سوکا ورلڈکپ میں جرمنی فاتح ٹرافی کی اس وقت حق دار بن گئی جب اس نے فائنل میں پولینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے دی۔
فائنل کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے نکلاس کوہلے نے اسکور کیا۔ میگا ایونٹ کے ٹاپ اسکورر فرانس کے مارک لوئنڈیلا اور امریکا کے اینڈریو ویبر بہترین گول کیپر قرار پائے۔
Here are your 2018 Socca World Cup Champions, Germany lifting the trophy! pic.twitter.com/TFEZkGsZ3F
— International Socca Federation (@SoccaFed) September 29, 2018
انٹر نیشنل سوکا فیڈریشن کے صدر شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے بحیثیت مہمان خصوصی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کیے۔
پاکستان گروپ ’بی‘ میں اسپین، رشیا اور مالڈوا کے ہمراہ موجود تھا۔ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا لیکن انہیں اپنے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسے پہلی بار قومی ٹیم کا عالمی سطح کے ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ فتح و شکست سے قطع نظر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے تمام ماہرین کوحیران کردیا۔
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل راؤنڈ کھیلنے والا ملک مصر اور پاکستان کے مقابلے میں فیفا درجہ بندی میں نمایاں جگہ حاصل کرنے والی بھارت کی ٹیموں کو پہلے مرحلے میں بری طرح ناکامی کا داغ لگا انہیں لیگ میچز میں 25,25 گول کھانے کے بعد پہلے ہی مرحلے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پاکستان نے اسپین، روس اور مالڈوا کے خلاف مجموعی طور پر 16 گول کھائے۔
پاکستان کو شاندار ڈسپلن اور عمدہ کارکردگی پر میگا ایونٹ کی جیوری نے ’فیئر پلے ٹرافی‘ کے لیے منتخب کیا جو قومی ٹیم کی اپنی پہلی انٹری میں کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔