- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم
کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وفاقی، صوبائی وشہری حکومتوں کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ حکومت متاثرین کی بحالی اورانہیں متبادل جگہ فراہم کرے گی، جس پرجسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت آنکھیں بند کرکے بیٹھی تھی جوشہرتباہ ہوگیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ صورتحال کے ایم سی کی غفلت کے باعث ہوئی جس پرمئیرکراچی وسیم اختر نے جواب دیا کہ ایسا کہنا درست نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ 6 ہفتوں کا پیشگی نوٹس صرف رفاعی پلاٹوں پرقائم گھروں سے متعلق ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بلڈرز مافیا کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ کے ایم سی، ایس بی سی اے سپریم کورٹ کا نام استعمال کرکے گھروں کو بھی مسمارکررہی ہے، کے ایم سی، ایس بی سی اے کہتی ہے سپریم کورٹ کا حکم ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کسی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی لیکن آپریشن قانون کے عین مطابق ہونا چاہیئے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کو 15 دنوں میں تمام کیسزترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل کراچی کی سپریم کورٹ رجسٹری میں ہی چیف جسٹس کی زیر صدارت لائٹ ہاؤس کے لنڈا بازارکی دکانیں مسمارکرنے کا معاملے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تاجرالائنس کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جوناجائزبیٹھا ہے اس کی کوئی حمایت نہیں کرے گا جب کہ غیرقانونی تعمیرات اورقبضہ کرنے والے ناسورہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔