- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
فیصل آباد اور ملتان سے 39 کروڑ روپے کی بجلی اور گیس چوری پکڑی گئی
ملتان / فیصل آباد: وزیر اعظم کی اسپیشل ٹاسک فورس نے فیصل آباد اور ملتان میں 39 کروڑ روپے سالانہ کی گیس اور بجلی چوری پکڑلی۔
فیصل آباد میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ اسپیشل ٹاسک فورس نے جھنگ روڈ پر واقع ٹیکسٹائل مل میں سالانہ 27 کروڑ کی گیس چوری پکڑ کر اسے سیل کردیا اور ٹیکسٹائل مل کے مالک ملک انور اور 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مینیجر عبدالحق اور سپروائزر غلام نبی گرفتار جبکہ مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیل کی جانے والی مل کا دورہ کیا اور گیس چوری پکڑنے پر متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں کی وجہ سے پورے ملک کو بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا ان کو پکڑنے کے لیے متعلقہ حکام کی مدد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ملتان میں بھی بجلی اور گیس چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے، گیس اور واپڈا کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے نفیس پیپر ملز کی بجلی اور گیس کی چوری پکڑ لی جنہیں ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دھنک انڈسٹری میں بھی گیس چوری کی جاری تھی جس کا تمام سامان قبضےمیں لے لیا گیا۔ جی ایم آپریشن میپکو عبد المتین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان میں صنعتیں بجلی چوری میں ملوث نہیں ہیں جبکہ میپکو نے گزشتہ ہفتے ہی صنعتی ایریا سے 15 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔