- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
بلاول بھٹو کا خواتین احتجاج کیخلاف قرارداد پردستخط کرنے کا نوٹس، نگہت اورکزئی سےجواب طلب
پشاور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم نسواں پرخواتین احتجاج کے خلاف قرارداد پر دستخط کرنے کانوٹس لیتے ہوئے پی پی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی سے جواب طلب کرلیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نگہت اورکزئی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کے خلاف جاتے ہوئے قرارداد پر دستخط کیوں کیے اپنی پوزیشن واضح کریں ورنہ تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں عورت مارچ کے خلاف قرارداد منظور
اس سلسلے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے واضح کیا کہ ہم خواتین کاعالمی دن منانے کے نہیں بلکہ پلے کارڈز پر درج نعروں کے خلاف ہیں، میں پارٹی پالیسی کی پابند، بھٹو اور بینظیرکی جیالی ہوں۔ نگہت اورکزئی نے کہا کہ اسمبلی میں پہلے پارلیمانی لیڈر شیراعظم وزیر نے تقریرکی اوران کی تقریر کو دیکھتے ہوئے ہی قرارداد پردستخط کیے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے 8 مارچ کو عالمی یوم نسواں پر بعض خواتین کی جانب سے عورت مارچ نکالنے اور اس میں اسلام و معاشرتی قدروں کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔