مستونگ میں مسافروین اورٹرک کے درمیان تصادم سے 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2019
ریکسیو اہلکار فوری طور پرجائے وقوعہ پہنچے اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ فوٹوفائل

ریکسیو اہلکار فوری طور پرجائے وقوعہ پہنچے اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ فوٹوفائل

مستونگ: مسافروین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری کے قریب ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔