مستونگ میں مسافروین اورٹرک کے درمیان تصادم سے 11 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک April 16, 2019
ریکسیو اہلکار فوری طور پرجائے وقوعہ پہنچے اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ فوٹوفائل

مسافروین اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری کے قریب ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں