- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا، چیئرمین پی سی بی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے ملاقات کی، ملاقات میں بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ اور کرکٹ ورلڈ کپ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات۔
ملاقات میں بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ اورکرکٹ ورلڈ کپ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال@AsadQaiserPTI pic.twitter.com/z5vnJ12Ujb— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) April 24, 2019
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کرکٹ سمیت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ سے کرکٹ ڈپلومیسی کو فروغ حاصل ہوگا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔ اسپیکر نے بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی اراکینِ پارلیمنٹ کی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کے انعقاد میں پی سی بی کے تعاون کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔