- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
نیب کے طرز احتساب سے سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی، فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کے طرز احتساب سے ملکی سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی۔
سربراہ جمعیت علمائےاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا، نیب ادارے کے طور پر اپنے احتساب کے عمل کو کھو چکا ہے، پہلے ہی دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے، جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہوگا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی انتقام کے نتیجے میں سیاست کے طرز عمل کو متاثر کیا اور پیسے کی گردش کو روک دیا، نیب کے طرز احتساب سے ملک کی سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی، نیب اپنے مقاصد میں بالکل ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کردینا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا لیکن جب اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دیئے گئے جس پر چیئرمین نے استعفی دے دیا اور پھر حکومت نے کے پی سے احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔