- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار ، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے ہم وطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار کرلیا گیا ہے، جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے!، شرمناک مناظر دیکھ کر بھی شرم آتی ہے۔
پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے! pic.twitter.com/yEx1joe46Q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 18, 2019
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔
شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں نیب میں پیش ہونے کی باقاعدہ اطلاع نہیں تھی، نیب حکام کے پاس وارنٹ گرفتاری نہیں تھا، کپتان نالائق ، نااہل اور ناتجربہ کار ہے، عوام کو ایک شخص کی بھینٹ چڑھانے کےلیے چھوڑ دیا گیا ہے، ان ہتھکنڈوں سے ہماری جدوجہد کمزور نہیں ہوگی، یہ قافلہ رکے گا نہیں زیادہ توانا ہوگا، پورے پاکستان کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیں پھر بھی کچھ نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔